ضلع قلات میں مسافر کوچ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ہنگامی صورتحال نافذ

Balochistan News

بلوچستان کے ضلع قلات میں بدامنی کا ایک اور سنگین واقعہ سامنے آیا ہے جہاں گڈان ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے تربت جانے والی “المنیر” مسافر کوچ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے شاہراہ پر گھات لگا کر گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے مقررہ روٹ پر جا رہی تھی، جس کے نتیجے میں بس میں سوار مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ سیکیورٹی حکام کی جانب سے قلات اور قریبی ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان یا زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے، تاہم ابھی تک حکام کی جانب سے زخمیوں یا جانی نقصان کی حتمی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *