بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ: زیارت کے سرکاری ہسپتال فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہداء کے ناموں سے منسوب

Balochistan News

 

ضلع زیارت میں محکمہ صحت کی عمارتوں کے نام تبدیل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
کوئٹہ (چیف رپورٹر): حکومت بلوچستان نے ضلع زیارت کے شہداء کی عظیم قربانیوں کے اعتراف میں محکمہ صحت کی اہم سرکاری عمارتوں اور ہسپتالوں کے نام تبدیل کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون کی جانب سے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت زیارت کی درج ذیل طبی عمارتوں کے نام تبدیل کر کے انہیں شہداء کے ناموں سے منسوب کر دیا گیا ہے:
  1. رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) احمدون: اب اس ہسپتال کا نیا نام “شہید کانسٹیبل اظہار احمد احمد دمڑ آر ایچ سی، احمدون، زیارت” ہوگا۔
  2. بیسک ہیلتھ یونٹ (BHU) کاوس غربی: اس کا نام تبدیل کر کے “شہید فرید اللہ بی ایچ یو کاوس، غربی زیارت” رکھ دیا گیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ اقدام ان مقامی شہداء کی یاد اور ملک و ملت کے لیے دی گئی ان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ محکمہ صحت کو اس کیس کی منظوری کے لیے تمام ضروری قانونی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *